۔۔ غزل
تجھ پہ ہر حال عیاں تھا پہلے
ہوں کہاں اور کہاں تھا پہلے
نام میرا جو ابھی لیتے ہو
میں تو ہونٹوں پہ فلاں تھا پہلے
آج ہر جا ہے لہو کا منظر
کتنا الفت کا سماں تھا پہلے
میرے آنے سے بڑھی ہے رونق
ورنہ یہ رنگ کہاں تھا پہلے
ہوگیا مجھکو بھی یقیں اب تو
جسکے ہونے کا گماں تھا پہلے
سارے احباب سمٹ آۓ ہیں
"کیا خبر کون کہاں تھا پہلے"
صلاح الدین رضوی مظفر پور
No comments:
Post a Comment